آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بلاول بھٹو اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔ پی پی نے اے پی سی کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کر دیا جس میں بلاول کا نام شامل نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بلائی گئی اے پی سی میں پیپلز پارٹی کا 5 رکنی وفد شرکت کرے گا، وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نئیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔

فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اے پی سی میں شرکت کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس میں بلاول کی شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید