• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے جنرل منیجر شفیق پاپا اورتین کوچز کو فارغ کردیا

بر منگھم (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نےاپنی نئی انتظامی ٹیم لانے اور قومی اور ریجنل اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے کئی ادوار میں پی سی بی کے ساتھ منسلک جنرل منیجر شفیق پاپا اور تین کوچز کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔ مزید لوگوں کو فارغ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اپنی ٹیم لانے کے لئے نئی تقرریاں کررہے ہیں اور پرانے لوگوں کو رخصت کررہے ہیں۔70 سالہ شفیق پاپا پاکستان کی جانب سے6 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے ساتھ فارغ ہونے والوں میں پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمنز ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ صبیح اظہر، تیمور خان اور ایاز اکبر یوسف زئیشامل ہیں۔ وسیم خان نے شفیق پاپا کی خدمات کو سر اہا ہے۔

تازہ ترین