• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ برمنگھم میں پاکستان کے اچھے ریکارڈ سے خوفزدہ

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ برمنگھم میںپاکستان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، دو سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ ورلڈ کپ میں بھی اس نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا جیسی ٹیموں کو ہرایا ہے پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان جیسی ٹیم کیخلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے ۔ منگل کو ایجبسٹن میں پری میچ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا، کیوی کرکٹرز کو اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ثابت ہوگا۔ ہمیںیہ سوچ کر میدان میں اترنا ہوگا کہ میچ میں پاکستان سب سے مشکل ٹیم ہے۔ سینٹنر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کی بھی تعریف کیاور کہا کہ پاکستان کے پاس فاسٹ اور اسپن کے اچھے بولرز ہیں اس لئے نیوزی لینڈ کو محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی مقابلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پاکستان ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا انداز ہ ہے۔عامر ان دنوں خوب فارم میں ہیں، وہاب بھی اچھی بولنگ کررہے ہیں ، پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی متوازن ہے۔

تازہ ترین