• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز فٹبال: امریکا اور سویڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس (شکیل یامین کانگا) دفاعی چیمپئن امریکا اور سویڈن نے فیفا ویمنزورلڈکپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دفاعی چیمپئن امریکا اور اسپین کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا۔ امریکا نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ فرانس کے اسٹیڈے آگسٹے ڈی لا میں امریکا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے 7ویں منٹ میں امریکا کو پینلٹی کک ملی جس پر ایم را پینوئے نے گول کردیا۔ دو منٹ کے بعد اسپین کی جینی نے خوبصورت گول کیا اور اسکور 1-1ہو گیا۔ دوسرے ہاف کے 76ویں منٹ میں ریفری نے اسپین کی کھلاڑی کے خلاف فائول دیتے ہوئے امریکا کو پینلٹی کک دی جس پر را پینوئے نےدوسرا گول کر کے امریکا کو 2-1سے فتح دلوا دی۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سویڈن نے کینیڈا کو ایک۔ صفر سے شکست دی۔
تازہ ترین