• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش دنیا کے لئے اب بھی بڑا خطرہ ہے، پینی مورڈنٹ

لندن (پی اے) وزیر دفاع پینی مورڈنٹ نے کہا ہے کہ داعش اب بھی دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہے اور یہ اپنی علاقائی شکست کے موقع پر مختلف شکلوں میں پھیلے گی۔ انہوں نے یہ بات آپریشن شیڈر کے ایک حصے کے طور پر عراق اور شام پر ایف 35B سٹیلتھ کے لڑاکا طیاروں کے پہلے آپریشنل مشن کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انتہا پسند گروپ سے اب کتنا خطرہ در پیش ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی خطرہ ہے۔ وہ علاقے کے لئے خطرہ ہے اور واضح طور پر ان کا نیٹ ورک دنیا میں ہر جگہ خطرہ ہے۔ ہمیں علم ہے کہ یہ صورتحال رونما ہوگی۔ وہ مختلف اوزاروں کے ساتھ مختلف شکلوں میں پھیلیں گے اور ہمیں اگلے قدم کےبارے میں سوچنا ہوگا۔ہمیں جوابی کارروائی کے لئے نئی صلاحیتیں پیدا کرنی ہوں گی شام اور عراق پر تقریباً 8میل فی منٹ کی رفتار سے قبرض میں 6 ایف 35 نے دونوں ملکوں کے درمیان بعض اوقات سٹیلتھ طریقے سے پرواز کرتے ہوئے ایک بڑی راہداری کا احاطہ کیا ہے، گروپ کیپٹن جونی مورٹن کمانڈنگ افسر 903 ایکسپیڈشنری ائرونگ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی کا رواں مرحلہ بہت حرکی نہیں پہلے لڑائی واضح تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جلد ہی کسی وقت پر برطانوی کوششیں پیچھے جاسکتی ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے حصے کا مستقلاً جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ نہ زیادہ ہوسکتا ہے کم ہوسکتا ہے یہ ابھرنے والی صورتحال پر منحصر ہے۔

تازہ ترین