• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو پارٹی ایشیائی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، مارک ایسٹ ووڈ

ڈیوزبری (محمد رجاسب مغل) ڈیوز بری سے کنزرویٹو پارٹی کے اگلے انتخابات کیلئے پارلیمانی امیدوار مارک ایسٹ ووڈ نے کہا ہے کہ وہ ایشیائی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کنزرویٹو پارٹی نے بلا تفریق تمام کمیونٹی کے افراد کو پارٹی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیوزبری میں کشمیری نژاد کنزرویٹو پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ساجد حسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی قیادت اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کی دوڑ میں شامل امیدواوں میں سے اب بورس جونسن اور جیرمی ہنٹ دو ہی امیدوار میدان میں ہیں اس سلسلے میں کنزرویٹو پارٹی نے اپنے سوال و جواب کے سلسلے کا انعقاد گزشتہ ہفتے سے شروع کر رکھا ہے، برمنگھم میں ہونے والے سوال و جواب کا پہلا دور جو کے ائی سی سی کانفرنس سینٹر برمنگھم میں ہوا۔ ڈیوز بری سے بحیثیت کنزرویٹو پارٹی کے اگلے انتخابات کیلئے امیدوار میرا بورس جانسن سے سوال تھا کہ میں ڈیوزبری سے اگلے انتخابات کیلئے پارلیمانی امیدوار ہوں اور میرے حلقے میں بہت بڑی مسلم کمیونٹی ہے اگر اپ وزیراعظم بن گئے تو مزید اقلیتوں کو کس طرح کنزرویٹو پارٹی کی طرف مائل کرینگے۔ مارک ایسٹ ووڈ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے انہیں سوال کا موقع ملا اور وہ بورس جانسن کے جواب سے بھی کافی مطمئن ہیں۔ مارک ایسٹ ووڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون کے دور میں لوگوں نے دھڑادھڑ کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کی، امید ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری رہے گا، چاہے ہم جسے بھی پارٹی کا لیڈر اور اگلا وزیراعظم چنیں، مارک ایسٹووڈ کا کہنا تھا کہ یہ سوال کا اچھاموقع تھا اور انکا دونوں ہی امیدواروں سے ایشیائی کمیونٹی کے حوالے سے سوالات کئے گئے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ سوال وجواب کی جاری اس مہم میں وہ جیرمی ہنٹ اور بورس جانسن کو یارکشائر اینڈ ہمبر کے دورہ جو چار جولائی کو متوقع ہے میں پارٹی قیادت کو ڈیوز بری آنے کی دعوت بھی دینگے تاکہ مقامی پارٹی کارکنان سے مل کر عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جا سکے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 22جولائی تک کنزرویٹو پارٹی کے کامیاب پارٹی لیڈر کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
تازہ ترین