• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرے، سیدحسن عسکری

ڈبلن(فرخ وسیم بٹ) سید حسن عسکری (انچارج کرائم سین یونٹ گجرات پاکستان) آج کل اپنے نجی دورہ کے سلسلہ میں کینیڈا ٹورانٹو میں موجود ہیں گزشتہ روز کینیڈا کی سیاسی اور کاروباری شخصیت سید افتخار حسین شاہ جعفری نے ان کے اعزاز میں ٹورنٹو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کینیڈا کی کاروباری، سیاسی و سماجی مذہبی تنظیمات کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں پیر سید حسنین آصف شاہ، میر شاہد عباس جعفری،سید قاسم رضا،سید امتیاز بخاری، سید سہیل شاہ،سید سبط الحسنین، چوہدری اکرم گنھدو، سید وسیم حیدر،سید علی رضا اور دیگر کئی شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر سید حسن عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سید افتخار حسین شاہ جعفری اور دیگر احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آپ کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ اس دیارِ غیر میں بستے ہوئے ہمارا کسی بھی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیم سے تعلق ہو ہمیں اپنے ذاتی تمام اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں اس معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا اور یہاں کے مقامی افراد کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کریں اور اپنے حسن سلوک سے ان کا دل جیتیں تاکہ اسلام اور پاکستان کا مثبت چہرہ ان کے سامنے روشناس ہو، آخر میں سید افتخار حسین شاہ جعفری نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں پیر سید حسنین آصف نے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
تازہ ترین