• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی ڈبلیو سی کی خدمات تارکین وطن کیلئے تحفہ سے کم نہیں،ظفر بختاوری

لندن(پ ر) صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل برطانیہ حاجی عابد حسین کی جانب سے کاروباری و سماجی شخصیت اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ عشائیہ میں او پی ڈبلیو سی تنظیم کے عہدیداران چیئرمین نعیم نقشبندی، صدر ہیومن رائٹس فورم اور مئیر آف چشم قیصر چوہدری،صدر بزنس فورم لندن ملک امیر کابل و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ظفر بختاوری نے او پی ڈبلیو سی تنظیم کی اندرون و بیرون پاکستان خدمات کو سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ تنظیم قدرت کی جانب سے تارکین وطن کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں اور گزشتہ چار سال میں او پی ڈبلیو سی نے اوورسیز کمیشن، اوورسیز فاؤنڈیشن، اوورسیز سیل وفاقی محتسب، ہائی کمیشن،قونصلیٹس اور پاکستانی دیگر اداروں کی معاونت سے برطانیہ ویورپ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کیلئے خاطر خواہ آسانیاں پیدا کی ہیں۔ بانی و چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباس نقشبندی کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانی نئی نسل کا پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت و عقیدت کے تسلسل کو زندہ و جاری رکھتے ہوئے او پی ڈبلیو سی ہر سال شاندار ملکی خدمات پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدائے افوج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 6ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہائی کمشنر ،ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر ،ملٹری ایڈوائزرز سمیت ممبران پارلیمنٹ،مئیرز ،کونسلرز اور پروفیشنلز،عسکری و کمیونٹی لیڈر شپ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ تنظیم کے چیئرمین نعیم نقشبندی اور صدر حاجی عابد حسین نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انکی تنظیم کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کاوشیں بلا تفریق جاری رکھے گی۔اور مختلف کمیونیٹیز کو آپس میں متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین