• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اتوار تک شدید گرمی جاری رہے گی، سکولوں کے مڈل لیول کے امتحانات ملتوی، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے نتیجہ میں نو افراد بے ہو ش ہوگئے جن کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا، لوگوں کے گھریلو جانور کتے بلی وغیر بھی بڑی طرح متاثرین میں شامل، منگل کے روز بھی سورج نے آگ کی برسات جاری رکھی، محکمہ صحت نے لوگوں کو دھوپ سے بچنے، پانی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فرانس کی اعلیٰ عدالت نے بے گھر افراد کے کیمپوں میں فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، محکمہ تعلیم کے اعلان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو ملتوی ہونے والے بورڈ کے امتحانات آئندہ ہفتے ہوں گے تاہم اگر والدین چاہیں تو ان کے بچے یہ امتحان ستمبر میں دے سکتے ہیں کیونکہ امتحانات ملتوی ہونے سے ہزاروں خاندانوں کا چھٹیاں گزارنے کےلئے جانے والا پروگرام متاثر ہوا ہے ان سے بعض نے امریکہ سمیت کئی اور دراز ملکوں میں جانا تھا امدادی ٹیموں نے ریٹائرڈ افراد کے گھروں کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔ واضح ہو کہ فرانس بھر کے ریٹائرڈ گھروں میں ہزاروں بوڑھے افراد رہائش پذیر ہیں۔
تازہ ترین