• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما شیخ نعمت اللہ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

پیرس (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما شیخ نعمت اللہ کی جانب سے پارٹی کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی، اس موقع انٹرا پارٹی الیکشنز کے انعقاد تک تمام کارکنان کی رضا مندی سے شیخ نعمت اللہ کو کوارڈینٹر نامزد کیا گیا تا کہ جب تک نئی الیکٹڈ باڈی وجود میں نہیں آتی تب تک پارٹی معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے ، اس موقع پر شیخ نعمت اللہ نے تمام کارکنان کو اپنے اوپر اعتماد کرنے اور ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی معاملات کو تمام کارکنان کی مشاورت اور رضا مندی سے چلانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور وہ ہر وقت کارکنان کو جواب دہ ہیں، تقریب سے تحریک انصاف فرانس کے دیگر اہم رہنماؤں نے بھی خطاب کیاجن میں،میاں ذوالفقار جتال ،خالد پرویز چوہدری، مشتاق جدون،ابرار کیانی، ابوبکر گوندل،زاہد ہاشمی،منور جٹ،عارف مصطفائی، طارق ندیم آرائیں، انعام اللہ سید،آصفہ ہاشمی و ناصرہ فاروقی نمایاں تھے جبکہ اس موقع پہ تحریک انصاف سعودیہ (مدینہ منورہ) کے سینئر رہنما جہانزیب منہاس نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب کے آخر میں پارٹی کارکنان کو نمایاں خدمات پر اعزازی سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ۔
تازہ ترین