• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں شاندارمیلہ،پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

میلان(پ ر) اورسیز پاکستانی بیشک اپنے پیارے وطن سے کوسوں دور ہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنا کلچر اپنی روایات کو بھول نہیں پاتے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز پیولتیلو (میلان) اٹلی میں ایک شاندار میلے کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ سٹی میئر ایوانے کشوتی نے زبردست الفاظ کے ساتھ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت اور باقی خصوصی مہمانوں کے ساتھ مل کر فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیا اور گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ اور میدان پاکستان زندہ باد ۔۔۔ اور ( ویوا اطالیا۔۔۔ ویوا ویوا ) کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پرتمام مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے جھرمٹ میں شاندار استقبال کیا گیا اورخاطر تواضع کی گئی ۔ میزبانی کے فرائص پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن پیولتیلو کی تمام انتظامیہ اور پیولتیلو شہر کے پاکستانیوں نے بخوبی ادا کئے بالخصوص دوچھہ برادران نے دن رات محنت کر کے میلے کو کامیاب بنایا۔ میلے میں بچوں کی دوڑ ، کرکٹ۔فٹبال اور کبڈی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے شائقین کو پھلوں کا بادشاہ (پاکستانی آم) بھی پیش کئے گئے ۔ جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا گیا جس کے بعد یہ تین روزہ میلہ اختتام پزیر ہوگیا۔
تازہ ترین