آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سزایافتہ سیاسی شخصیات کا برطانوی ویزا منسوخ کیاجائے، مسعود جنجوعہ

راچڈیل (ہارون مرزا) برطانیہ کے معروف امیگریشن امور کے ماہر مسعود اقبال جنجوعہ نے برطانیہ کے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ کے قانون کے تحت کوئی بھی شخص اگر سزایافتہ ہے تو وہ برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکتا اس لئے میاں نوازشریف سمیت تمام دیگر سیاسی شخصیات جو کہ سزا یافتہ ہیں انکا برطانیہ کا ویزا منسوخ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں سزایافتہ ہیں اور اپنی ضمانت اس بنیاد پر دائر کررہے ہیں کے وہ علاج کی غرض سے برطانیہ جانا چاہتے ہیں اس سے بیرون ملک تاثر بن رہا ہے کہ برطانیہ جرائم یافتہ لوگوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے، مسعود جنجوعہ نے کہا کے 1973کے امیگریشن ایکٹ کے تحت نوازشریف برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

یورپ سے سے مزید