• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا، چوہدری عظیم

برمنگھم (نمائندہ جنگ)کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے آزاد کشمیر کے سابق وزیرافسر شاہد ایڈووکیٹ اور ممتاز ماہر تعلیم چوہدری بشیر پرواز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ وقار اسلم کیانی کی نظامت میں ہونے والی اس تقریب میں چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد سعید، واجد علی برکی، چوہدری محمد ظفر، کونسلر محمد ادریس، حاجی محمد منیر، حاجی محمد تعظیم خان، چوہدری طاہر بلتھوی، خواجہ ذوالفقار احمد، چوہدری محمد شبیر، فدا حسین چارلی، لیاقت گورسی، چوہدری منظور حسین گافا، چوہدری ولایت حسین، چوہدری محمد آفتاب، محمد مالک، چوہدری ظفراقبال، پرنس محمد عجائب حاجی محمد سلیم، عشام احمد، حاجی محمد رزاق، حاجی محمد ابراہیم سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وقار اسلم کیانی اور حاجی محمد سلیم نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بالخصوص کشمیری کمیونٹی نے برطانیہ کے نامساعد حالات کے باوجود بھی اپنی روایات، تہذیب و تمدن اور مہمان نوازی کو بھلایا نہیں ہے۔ صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عطیم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کئے بغیر بھارتی مظالم کو بے نقاب نہیں کیا جاسکتا ہے ہمارے پاس برطانیہ میں مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کیلئے موثر پلیٹ فارم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسر شاہد ایڈووکیٹ نے زمانہ طالعبلمی سے آج تک ہر مرحلے پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ دوران اقتدار انہوں نے اصولی سیاست کے ساتھ ساتھ رواداری اور باہمی اخوت کو اپنا کر نئی مثال قائم کی۔ مہمان خصوصی افسر شاہد نے کہا کہ دیار غیر میں ہنرمند کشمیریوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں  خوب نام کمانے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کے قریب کردیا ہے برطانیہ جیسے عالمی سیاسی فورم پر ہمیشہ بھارت کے مکروہ اور ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ چوہدری بشیر پرواز نے پروقار تقریب کے انعقاد پر چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد سلیم اور جملہ ساتھی کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین