• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا 10 رکنی وفد آج اے پی سی میں شرکت کرے گا

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا 10 رکنی وفد آج آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور چاروں صوبوں کے صدور کو شامل کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے امیر مقام، بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ، سندھ سے شاہ محمد شاہ اور پنجاب کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ جبکہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو گی۔

تازہ ترین