• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،قتل و منشیات 189کیسزمیں 9 مجرموں کو سزائے موت،عمرقید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) قتل اور منشیات کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے قائم ہونے والی ملک بھر کی 167ماڈل کورٹس نے 25جون کو 189کیسوں کا فیصلہ سنایا جن میں قتل کے 56اور منشیات کے 133کیس شامل ہیں جبکہ زیرسماعت مقدمات میں 882افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 9مجرموں کو سزائے موت اور اتنے ہی ملزموں کو عمر قید دی گئی جبکہ دیگر 39ملزموں کو مجموعی طور پر 81سال ایک ماہ 23دن قید اور 52لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ بھی عائد ہوا۔

تازہ ترین