• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کو ٹریلر کی ٹکر،2افراد جاں بحق،تیزرفتار گاڑیوں نے بھی 2 راہگیر کچل دیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے،کار کو ٹریلر کی ٹکر سے2افراد جاں بحق ہوئےجبکہ تیزرفتار گاڑیوں نے بھی2 راہگیر کچل دیے۔پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری کے قریب چڑھائی اترتے ہوئے کار اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا ، کار میں سوار 5 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تھاکہ راستے میں 55سالہ محمد وزیر اور35سالہ اللہ ڈینو دم توڑ گئے جبکہ ثقلین ، نثار اور اشرفکو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ٹریلر کا ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار حیدرآباد کے رہائشی تھے کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ راستے میں مذکوہ واقعہ رونما ہوگیا ، شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سا لہ اظہار الدین ولد سید عمر جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین