• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کرایوں میں 8.5فیصدتک اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان ریلوے نے پیسنجراور انٹرسٹی پیسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد سےلے کر 8.5 فیصدتک اضافہ کانوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،جس کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا جبکہ 50کلومیٹرتک کےسفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاریلوےترجمان کے مطابق یہ اضافہ روڈ اور ائیر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو اسٹڈی کرنے کے بعد ریشنلائزطریقے سے کیاگیاہے۔ اورکرایوں میں اضافے کا یہ فیصلہ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر کیاگیاہے کیونکہ اس سے آنے والے مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین