• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں بھارت کی بڑھتی مداخلت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ، شاہ محمود

برسلز (آئی این پی ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دے کر دہشت گردی کی خوفناک لہر کا رخ موڑ دیا ، دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستانی قوم پرعزم ہے، ہمارے خلاف دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بھی سنجیدہ ثبوت ہیں ، یورپی یونین کی سیاسی وسلامتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی بڑھتی مداخلت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ،بھارت کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کوسفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کررہا ہے،ایران میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان کی سکیورٹی پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے،دہائیوں کے تنازع کے بعد بھی افغانستان میں امن کا خواب ادھورا ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے افغان تنازع ختم کرنے کا آرزو مند ہے، اس کا کوئی فوجی حل نہیں۔انہوں نے کہا اس اہم فورم میں آج موجودگی اور علاقائی سلامتی پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنا میرے لئے باعث مسرت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج کی اس نشست میں، میں آپ کو جنوبی ایشیاکے خطے کے سیاسی وسلامتی کے مضمرات سے مزید آگاہ کرسکوں گا ۔

تازہ ترین