• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرو ریٹنگ ختم کرنیکا مخالف، حکومت IMF کو یقین دہانی کرواچکی،رزاق دائود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت میں مشیر امور صنعت و تجارت عبد الرزاق دائو د نے کہا ہے کہ بر آ مد ی شعبے پر زیر وریٹنگ ختم کرنے کا مطالبہ آئی ایم ایف کا ہے جس کیلئے وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا چکی ہے،میرا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ زیرو ریٹنگ کے ایس آر او کو نہ ہٹایاجائے، صفر سے 17فیصد ٹیکس پر نہیں جانا چاہئے تھا،ایف بی آر کہتا ہے مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے، قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، بجٹ میں مقامی صنعت پر لگنے والے ٹیکسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کا کہا ہے ، میرا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ زیرو ریٹنگ کے ایس آر او کو نہ ہٹایاجائے،مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس لگانے کا طریقہ کار طے کیا جائے،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقامی فروخت پر ٹیکس لگانا مشکل ہے،ٹیکس ری فنڈز کیلئے جعلی انوائسز کا کاروبار شروع ہوجائیگا ، یف بی آر 40 سال کی خرابیاں 40 روز میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے ،اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہو، 17 فیصد سیلز ٹیکس سے انڈسٹری کو بہت مسائل ہونگے،رکن کمیٹی شزا فاطمہ نے سوال کیا کہ کیا ایک دم صفر سے 17 فیصد ٹیکس پر جانا چاہئے تھا؟جس پر مشیر تجارت نے جواب دیا میرا خیال ہے کہ نہیں جانا چاہئے تھا،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے انڈسٹریل گروتھ کے پیچھے نہیں گئے، پاکستان کا انحصار کسٹم ڈیوٹی کے ریونیو پر ہے،دیگر ملکوں میں کسٹم سےسات سے آٹھ فیصد جبکہ پاکستان میں 42 فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے۔

تازہ ترین