• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈکے کانٹے دار میچ پر دلچسپ تبصرے صرف ”جیونیوز“پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکی ٹرافی حاصل کرنے کیلئے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست نے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن کردیئے ہیں۔ پاکستان بدھ کو اپنا اہم میچ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان نے کیویز کو چت کرنے کیلئے جم کر پریکٹس کی ہے، دونوں ہی ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ پاکستان کے ہر مقابلے کی طرح اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے بھی ملک بھر میں کرکٹ کے متوالوں کا جوش عروج پر ہے۔ عوام کو کرکٹ کے میلے کی ہر خبر بروقت دینے کیلئے پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل ”جیو نیوز“ نے بھی اپنے اسپورٹس کو الرٹ کردیا ہے جہا ں ”کرکٹ کی بات جیو کے ساتھ “ ہوگی۔ ”جیونیوز“ ہر میچ کی طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کیلئے بھی شائقین کو ہر خبر سے باخبر رکھے گا اور سنسنی خیز مقابلے کے دلچسپ تبصرے کرکٹ کے پنڈتوں کی زبانی پیش کئے جائیں گے۔

تازہ ترین