آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میرابھائی کہاں بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹو آپ کا راستہ صاف کررہا ہوں، فواد چوہدری پارلیمنٹ کے باہر دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (فاروق اقدس ،بلال عباسی) میرےبھائی کہاں بھاگ رہے ہو،آپ کا راستہ صاف کررہا ہوں بلاول بھٹو اور فواد چوہدری کے درمیان پارلیمنٹ کے باہر دلچسپ مکالمہ ہوا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مختصر ملاقات کی اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان اتفاقاً مختصر ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو اپنے چیمبر سے نکل کر ایوان کی طرف جارہے تھے تو اچانک ہی اُن کا وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سامنا ہوگیا جس پر بلاول بھٹو نے اُن سے گلے ملتے ہوئے ازراہ تفنن کہا کہ میرا بھائی کہاں بھاگ رہا ہےجس پر فواد چوہدری نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ کا راستہ صاف کررہا ہوں۔ دونوں نے ایک دوسرے کی

خیریت بھی دریافت کی۔

اہم خبریں سے مزید