• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اورسیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں،امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی۔جبکہ آرمی چیف کی سیکریٹری دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ برطانوی سکیورٹی ایڈوائزر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف 20 جون کو سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے۔
تازہ ترین