• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ،آئندہ بجٹ 26.44ارب روپے کا، نیا ٹیکس نہیں لگے گا

کراچی( طاہر عزیز/ اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2019-2020 کا بجٹ 26 ارب 44 کروڑ 98 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔ میئر کراچی وسیم اختر منظوری کیلئے اسےجمعرات کو سٹی کونسل میں پیش کرینگے،میئرسیکریٹریٹ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ جو بجٹ فائنل کیا گیا ہے اس میں محاصل جاریہ 20 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار روپے، محاصل اصل سرمایہ ( کیپٹل آمدنی ) ایک ارب 73 کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار روپے اور حکومت سندھ سے پرونشنل اینڈ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں ملےوالے فنڈ 4 ارب 34 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ کے ایم سی نےآئندہ سال کے اخراجات کا مجموئی تخمینہ 26ارب 43 کروڑ 88 لاکھ 88 ہزار روپے لگایا ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ ( عملہ ) پر 14 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ 26ہزار روپے ، مصارف سائر 2 ارب 28 کروڑ 9 لاکھ 5 ہزار ، مرمت و دیکھ بھال 22 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار، مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار، پرونشنل اینڈ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 4 ارب 34 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، اس طرح یہ ایک کروڑ 13لاکھ 12 ہزار روپے کا فاضل بجٹ ہوگا تاہم یہ بجٹ گزشتہ سال کی نسبت 72 کروڑ روپے کم ہے۔
تازہ ترین