• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور برقی رو میں کمی بیشی کے باعث منگل کے روز کراچی کوساڑھے گیارہ ملین گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ‘دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہناہے کہ دھابیجی اورپپری پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے تعطل کو ترجیحی بنیادوں پر درست کیا گیا۔ واٹر بورڈ کے مطابق منگل کو دن 11بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے، کے تھری فیڈرنمبرون پربجلی کابریک ڈاؤن ہوا جس کے سبب دوپمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ، شام 4بجے بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کی گئی اس دوران 11.50ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکا‘علاوہ ازیں پپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی رو میں کمی بیشی کے باعث دوپہر 2:15 بجے پمپنگ بند ہوگئی، واٹربورڈ کے فوری اقدامات کے باعث 2بجکر 25منٹ پر پمپنگ کا عمل شروع کیا گیا تاہم شام5بجے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی ایک بار پھر منقطع ہوئی جوشام پانچ بجکر 40منٹ پر بحال ہوئی ‘ بجلی بحال ہونے کے بعد پانی کی معمول کے مطابق شہر کو فراہمی ممکن بنائی گئی۔
تازہ ترین