• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خبرایجنسی)اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے میزبان مولانا فضل الرحمن کے ترجمان کے مطابق آج بدھ کو اے پی سی میں اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں اور متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے، کانفرنس بروقت آج 11بجے شروع ہو گی جس میں اہم فیصلے کیے جائینگے، انہوں نے شرکاء کانفرنس کی فہرست جاری کردی ہے، مولانا فضل الرحمن کے ترجمان کے بیان کے مطابق اے پی سی میں میاںمحمد شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری، محمود خان اچکزئی،سردار اختر مینگل،آفتاب احمد شیر پائو، اسفند یار ولی خان،میر حاصل بزنجو، متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائدین سینیٹر سراج الحق ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،علامہ ساجد نقوی اور مولانا انس نورانی کو مدعو کیا گیا ہے کانفرنس مقامی ہوٹل میں گیارہ بجے دن شروع ہوگی۔کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کرینگے۔
تازہ ترین