• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ، پولیس نے دہائیوں پرانے کیس میں اخبار کےمدیر کو گرفتار کرلیا

کراچی (نیوزڈیسک )مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے بڑے پیمانے پر پڑھے جانے والے اخبار کے مدیر کو دہائیوں پرانے کیس میں ان کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ روزنامہ اردو اخبار ʼآفاق کے مدیر غلام جیلانی قادری کو پولیس نے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر آدھی رات کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ان کے بھائی محمد معرفت قادری کا کہنا ہے کہ ʼپولیس نے ہراساں کیا ہے، 1993 کے وارنٹ گرفتاری پر آج کیوں عمل کیا گیا، اور صرف ان ہی کے خلاف کیوں؟۔غلام جیلانی قادری کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی ۔1990 کے کیس کے مطابق غلام جیلانی قادری ان 9 صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکمرانی کے خلاف لڑنے والے گروہ کا بیان شائع کیا تھا۔ان کے خلاف 1993 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس پر کبھی عمل در آمد نہیں ہوا۔
تازہ ترین