• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسی)رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورنے پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت۔ کی، فریال تالپور کی گاڑی جیسے ہی اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں داخل ہوئی تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے ان کی گاڑی کادروازہ کھولا، پی پی رہنما نے گاڑی سے باہر نکلتے ہی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا ، نیب کی زیر حراست پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا ایوان میں آمد پر ڈیسک بجا کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں مجھے پتہ ہے اوریہ سب جھوٹ ہے۔منگل کوفریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔
تازہ ترین