• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ، کم عمری کی شادی، نکاح خواں کیخلاف کارروائی، لائسنس معطل کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قرار دیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے۔ فاضل جسٹس نے کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالے نکاح خواں کیخلاف پولیس کارروائی کرنے اور لائسنس معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے کی نقل آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پر عمل کروائیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے، کم عمری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنیوالوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔ عدالت نے کہا کہ لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں شادی کا عنصر سامنے آئے تو پولیس لڑکی کی عمر کاتعین کرے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تین نکاح خواں سب کو ملے ہوئے ہیں ، مختلف مقدمات میں بھی ان تین نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے ، ایک نکاح خواں کے خلاف 28 پرچے ہیں۔
تازہ ترین