• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی،فردوس عاشق کیخلاف نازیبا کلمات پر پی ٹی آئی کا شدید احتجاج

اسلام آباد ( نامہ نگار) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا کلمات پر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے شدید احتجاج اورمذمت کا مطالبہ کیا گیا جس پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سید افتخارالحسن نے احساس ہونے پر فوراً معذرت کرتے ہوئے الفاظ واپس لے لیے ، سپیکر اسمبلی نے نازیبا الفاظ تقریر سے حذف کرا دیئے ، گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران سید افتحار الحسن نے کہا پی ٹی آئی میرٹ کی بات کرتی ہے پہلے گھر میں تو میرٹ لائے، فواد چوہدری اطلاعات کے وزیر تھے ان کی جگہ اس عورت کو وزارت دیدی گئی جس کا اپنا کردار ٹھیک نہیں ہے ،یہ الفا ظ ادا کرنےتھے کہ ایوان میں تحریک انصاف نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، شوزب مرزا نے کہا یہ الفاظ مناسب نہیں الفاظ واپس لیے جائیں جس پر افتخار الحسن نے کہاکہ وہ معذرت چاہتے ہیں اور الفاظ واپس لیتے ہیں،ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرادیئے ۔
تازہ ترین