• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان ہی سب سے زیادہ بکتے یا کٹھ پتلی بنتے ہیں،طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ اس وقت اقوام عالم عمران خان کی حکومت کو مانتے ہیں لیکن یہاں کی اپوزیشن نہیں مانتی، نیب کے ساتھ اگر حکومت کا فیکس میچ ہے تو کیا احتساب عدالت کے ساتھ بھی ہے کیوں کہ فیصلہ تو کورٹ کرتا ہے۔ ہمارا یہ کسی بھی پارٹی کا نیب پر دباؤ نہیں ہوسکتا کیوں کہ نیب چیئرمین اپوزیشن نے چنا تھا اور ان کو ہم نکال بھی نہیں سکتے بابر اعوان تقریباً ایک سال بعد بری ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ نون کے طلال چوہدری نے کہا کہ کاش ہم اپنے ماضی سے کچھ سیکھ لیتے تو ہماری حالت ایسی نہ ہوتی سب سے زیادہ جو لوگ بکتے ہیں یا کٹھ پتلی ہوتے ہیں وہ سیاستدان ہوتے ہیں اس کے بعد باقی لوگوں اور باقی اداروں کو بھی سیکھنا چاہیے،ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سے لوگوں کا اعتماد اٹھنے کا کریڈ ٹ وزیراعظم اورا ن کی ٹیم کو جاتا ہے،پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ بابر اعوان کے واپس آنے سے بہت سے تحریک انصاف کے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہوں گی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ ہم احتساب کر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں غدار ، کافر کہا جاسکتا ہے سلیکٹڈ نہیں کہا جاسکتا اس ہینڈ پیک حکومت سے عام لوگوں کو کیا ملااگر عام آدمی کو فائدہ ہوا ہے تو اپوزیشن جو کچھ کہتی رہے فرق نہیں پڑتا ہم اگر بنٹ جائیں یا ختم ہوجائیں حکومت کا مسئلہ یہ نہیں ہے حکومت عوام کے مسائل کو زیر غور رکھے ان کا کام یہ نہیں ہے کہ یہ ہمارے گھر میں جھانکتے پھریں ان کا کام ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں اس بجٹ کے بعد ہر شخص اس حکومت کو برا بھلا کہہ رہا ہے ۔پچھلے ادوار میں جو ہوا ہم سب نے اس کا کفارہ ادا کیا ہے ملک دو ٹکڑے ہوگیا اب ان باتوں کو چھوڑیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔ آج عمران خان وہی کر رہے ہیں جو پچھلے دور میں ہوتا رہاآج میڈیا پر بھی بندش ہے۔آکسفورڈ سے جو ڈگری لی عمران خان نے اس میں تھرڈ ڈویژن آئی تھی اور حکومت بھی تھرڈ کلاس چلا رہے ہیں۔
تازہ ترین