• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اسمبلی میں ش ، لاہور میں م ہوتی ہے، فوادچوہدری ،ان کیساتھ جو انکی پارٹی نے کیا ہمیں کچھ کرنیکی ضرورت نہیں،خواجہ آصف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ن لیگ ہائوس میں ش ہوتی ہے اور جب لاہور پہنچتی ہے تو م بن جاتی ہے، خواجہ آصف نے ایوان میں شہباز شریف کی تائید کی کہ میثاق معیشت ہونا چاہیے بعد میں جب انہیں پتہ چلا کہ لاہور میں پریس کا نفرنس ہوگئی ہےتو وہ بھی بدل گئےخواجہ آصف نے جواب میں کہا فواد کے ساتھ جو انکی پارٹی نے کیا ہے اس کے بعد ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ پنجا بی زبان کے نعرہ کی طرح رُل بھی گئے ہیں لیکن چس بھی نہیں آئی ا س پر ایوان میں قہقہہ لگا،فواد چوہدری نے کہا ہم تو کفایت شعاری سے کام لے رہے ہیں ہمیں تو چائے بھی نہیں ملتی ،میں شیریں مزاری کے چیمبر میں چائے یا کافی پیتا ہوں، سعد رفیق نے اعتراف کیا نیب کے قانون میں ترمیم نہ کرنا مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی غلطی تھی اور یہی غلطی پی ٹی آئی کر رہی ہے۔
تازہ ترین