• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،مندی برقرار،100انڈیکس مزید 281پوائنٹس کم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی بے یقینی کے باعث مندی برقرار ،100انڈیکس مزید 281پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت بھی مزید 60ارب 34کروڑ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 83.90فیصدزائد جبکہ 56.26فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ منگل کومارکیٹ میں کاروبار کاآغازمثبت ہوا لیکن سیاسی کشیدگی اور بے یقینی کے باعث دن بھر مارکیٹ میں فروخت کا دباو دیکھا گیا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 281.33پوائنٹس کمی سے 34190.62 پوائنٹس پر بندہوا۔
تازہ ترین