• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا نئی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت80 ہزار روپےسے بھی زائد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے80 ہزار کی حد بھی عبور کر گئی ،بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں21ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید 1300روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا،مقامی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 8ڈالر کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1408 ڈالرسے بڑھ کر1429 ڈالرہوگئی۔
تازہ ترین