• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک، ڈالر 3 پیسے بڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم رہی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 3پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.97 روپے سے بڑھ کر 157.00 روپے اور قیمت فروخت میں 157.17 روپے سے بڑھ کر 157.20 روپے ہوگئی۔
تازہ ترین