• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک آنے اور جانیوالے مسافروں کیلئے بیگج رولز تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافروں کے لیےبیگج رولز تبدیل ، مسافروں کے لئےسونااور قیمتی پتھر اور غیر ملکی کرنسی کی معلومات درج کرنا لازم ہوگا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیگیج رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ترمیمی ڈرافٹ کے تحت پاکستان میں آنے والے اور جانے والے تمام مسافروں کو اب ایک فارم پر کرکے حوالے کرنا ہوگا جس میں سامان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مسافر کو اپنی بھی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔ مسافروں کی تفصیلات میں مسافر کا نام ، جنس، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر اور قومیت دینا ہوں گی۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس ملک سے آمد یا ہوئی ہے یا پھر کس ملک کا قصد ہے۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ جس ملک سے آرہے ہیں وہاں پر کس مقصد سے گئے تھے، یہ ذاتی سفر تھا، سیاحت کے لیے تھا یا کاروباری مقصد کے لیے۔ سامان کے بارے میں بتانا ہوگا کہ بیگیج میں کوئی ممنوعہ اشیاء، ہتھیار، سیٹلائٹ فون یا منشیات تو نہیں ہیں۔ سونااور قیمتی پتھر ہمراہ ہیں اور غیر ملکی کرنسی ہے تو ان کی ڈالر میں کتنی مالیت ہے۔ اگر ان میں سے کچھ بھی موجود ہوگا تو پھر کسٹمز کائونٹر پر جانا ہوگا۔

تازہ ترین