• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے پی ایس او عدنان صدیقی کرپشن کے الزامات پر برطرف

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے پی ایس او عدنان صدیقی کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوزات کرنے پر موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے برطرف کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدنان رفیق صدیقی نے بطور پی ایس او کام کرنے کے دوران خود کو سب انسپکٹر ظاہر کیا، درحقیقت وہ کراچی پولیس میں اے ایس آئی تھا۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے تین سالہ دور میں عدنان صدیقی پر کرپشن کے غیرمعمولی الزامات تھے، ان پر کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ اوز اور دیگر مختلف عہدوں پر افسران کی تقرریوں کے لیے مبینہ طور پر بھاری رقم لینے کا الزام تھا تاہم کراچی پولیس آفس کی جانب سے اس امر کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بطور ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے عہدے کا چارج لیا تو عدنان صدیقی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر کئی تحقیقات کرائی گئیں، رپورٹ کے مطابق اے ایس پی فیروزآباد کاشف آفتاب کی خفیہ رپورٹ پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے معاملات کی چھان بین کے لیے اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیا۔
تازہ ترین