• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں سزایافتہ کے سیاسی جماعت کاعہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل)مریم نواز نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرا دیا،جواب میں کہا گیا ہے آئین یا الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ سزایافتہ شخص پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا، درخواست بدنیتی پر منبی ، قابل سماعت نہیں ،مسترد کیا جائے ،مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا، کیس کی سماعت اب 4 جولائی کو ہو گی ۔مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی ملیکا بخاری کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، مریم نواز کی جانب سے انکے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے آئین سیاسی جماعت قائم کرنے اور اسکا رکن بننے کا حق دیتا ہے، الیکشن ایکٹ میں پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق نااہلی کی ترمیم کو سینیٹ نے مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین