ینگون (جنگ نیوز )میانمار میں حکومت کی ہدایت پر ایک ملین (دس لاکھ )سے زائد شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر دی گئی ہے۔ ینگون سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا نوبل امن انعام یافتہ خاتون سیاستدان اونگ سان سوچی کی پارٹی کی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مسلم اقلیت سے متعلق بحران کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کا موضوع رہنے والی ریاست راکھین میں دس لاکھ سے زائد انسانوں کو انٹرنیٹ کی سہولت گزشتہ جمعے سے مسلسل معطل ہے۔