• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کی دلہن کے روپ میں لوک سبھا کی رکنیت کی حلف برداری

کراچی (نیوز ڈیسک) ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی فلموں کی مشہور بھارتی اداکارہ نصرت جہاں دلہن کے روپ میں لوک سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھانے پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔ ہاتھوں پر مہندی سجائے، لال جوڑے میں ملبوس، مانگ میں سندور اور پیشانی پر بندیا لگائے ایک مکمل ہندوستانی خاتون کے روپ میں نصرت جہاں نے لوک سبھا میں بنگالی زبان میں حلف برداری کی اور سب سے پہلے انھوں نے ’السلام علیکم‘ کہا اور پھر ’نمسکار‘ کہتے ہوئے حلف برداری کا آغاز کیا۔

تازہ ترین