• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے آج 26 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، تھانہ شاہ شمس کے سب انسپکٹر نذیر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خالد ،ہیڈ کانسٹیبل انصر علی ، کانسٹیبلوں الطاف اور اشفاق کے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے، فاضل عدالت نے دوسری شادی کرنے والی خاتون کلثوم بی بی کو ہراساں کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کو حبس بے جا کی درخواست میں رخسانہ بی بی کے محبوس بچوں کو بازیاب کرا کے 27 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے رخسانہ بی بی کے سامان چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل نے 2جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے 4 ملزموں عبد الحمید، عبدالجید، محمد محسن اور شبیر احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزموں سعید اور احمد رضا شاہ کو 4، 4 روزہ جسمانی ریمنڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ،بجلی چوری کے ملزم تنویرکو ایک سال کے لیے پروبیشن پر بھجوانے جبکہ ملتان کی پٹھانی مائی کی درخواست پر اسے دارالامان سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین