• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلالپورقتل کیس،ہمارے3مقتولین کامقدمہ درج نہیں ہوا:ورثا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جلالپور پیروالہ کے علاقہ بستی دائرہ پور غربی بستی جعفریں میں عیدالفطر کے روز پرانی دشمنی کے نتیجے میں قتل کے اندوہناک واقعہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے10افرادمیں سے تین مقتولین کےورثا ملک فیض الحسن، محمد سلیم ۔محمد عبداللہ،باقر حسین، رحمت اللہ، محمد شفیق ،ڈاکٹر محمد تسلیم۔ مرید عباس و دیگر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 5جون ئ کو عید کے موقع پر پرانی دشمنی کے نتیجے میں دس افراد قتل ہوگئے لیکن تھانہ صدر جلالپور پیروالہ پولیس نے مخالف فریقین کے 7افراد کے قتل کا تو مقدمہ درج کرلیا لیکن ہمارے تین افراد یونسٴ غلام عباسٴ پپو کے قتل کا مقدمہ 20روز گزرجانے کے باوجود بھی درج نہیں کیا بلکہ مقامی پولیس ہمیں آئے روز ہراساں و پریشان کررہی ہے۔ ہم گھر سے بے گھر اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے تین افراد یونسٴ غلام عباسٴ پپو کے قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔
تازہ ترین