• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کاآپریشن،متعددافرادسے سیکڑوں لٹر شراب اور منشیات برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے سیکڑوں لٹر شراب اور منشیات برآمد کر لیں۔ قطب پور کے علاقے چونگی نمبر 22 سے پولیس نے شہری فہیم انور سے دس لٹر شراب برآمد کی۔ کینٹ کے علاقے بامن جی چوک سے احتشام سے پانچ لٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔چہلک کے علاقے رفاہ عام چوک سے عبدالمجید سے ایک لٹر شراب برآمد کی۔ بی زیڈ کے علاقے سےموٹرسائیکل سوار وقاص سے10 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی ۔ شاہ روکن عالم کے علاقے سے پولیس نے نذیر احمد سے دوران چیکنگ 240 گرام چرس برآمد کی۔ سیتل ماڑی کے علاقے میں پولیس نے لیاقت علی سے 18 لٹر دیسی شراب لہن اور سا60 لٹر شراب بنانے کا دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ بستی ملوک کے علاقے آرے والی پولیس نے محمد شفقت سے 200 گرام چرس برآمد کی۔تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات کااندراج کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔قادر پور را ں کے علاقے میں دوران چیکنگ محمد ظفر سے رائفل 12 بور ، اشرف سے 12 بور بندوق برآمد ہوئی ہوئی۔ شعیب سے پسٹل اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے لاکھوں روپے کے ایئر کولر خورد برد کرنے کے الزام میں 2 افراد محمد کامران اور اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے باواصفرا روڈ پر غیر قانونی پارکنگ بنا کر بھتہ وصول کرنے والے شخص ندیم احمدکو گرفتار کر لیا اور اس وصول کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ واسم پور کالونی کا رہا ئشی شکیل احمد گھر والوں کو رشتہ داروں کی طرف چھوڑکرواپس آیا تو گھر کے دروزاے ٹوٹے ہو ئے تھے ۔محمد شکیل کو آہٹ کی آواز آئی جس پر اسے محسوس ہوا کہ چور ابھی گھر کے اندر ہی ہیں ۔ اس نے جان پر کھیلتے ہو ئے ملزم عزیز کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلار دی ۔پولسی نے ملزم پر پرچہ درج کرکے کا رروائی شروع کر دی ۔ پولیس نے لین دین کے معاملات میں گاڑی اور مویشی خوردبرد کرنے کے الزام میں 3افراد فرحان،فرقان،مشتاق احمد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس تھا نہ سیتل ماڑی نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شخص عدنان کوگرفتارکرلیا ۔  پولیس نے   بوگھس چیک دیکر فراڈ کرنے والے 5افرادسعداللہ، ضیاالرحمٰن ، مستنصر حسین، عبداللہ ہاشمی ، راشد اقبال کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔   پولیس تھا نہ چہلیک نے فراڈاور دھوکہ دہی میں بند ٹرک جعلسازی سے سپردداری کے ذریعے حاصل کرنے کے الزام میں 2افراد عبدا لستار اور اشفاق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا  ۔  پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر بھیک مانگ کر شہریوں کو پریشان کرنیوالے5بھکاریوں   مہناز بی بی ،    نصرت پروین،   فہمیدہ اور منظور بی بی کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئےغیرقانونی طور پر گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والے 9افراد ک  معین اشفاق، مختیار، گل شہزاد،جمشید،نثاراحمد ،  محمدشاہد ، محمود علی ،   انور ، محمد خالق کو   گرفتارکرلیا۔ پولیس نے  دھوکہ دہی اور فراڈ پر 3افراد  محمد علی ، زاہد ،طاہکیخلاف مقدما ت  درج کرکے  کا رروائی شروع کر دی ۔ پولیس تھا نہ بستی ملوک نے لاکھوں روپے بینک کے قرضہ جات کی مد میں لی گئی رقم خورد بردکرنےکے الزام میں بینک آفیسر محمد اصغر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  پولیس نے   ٹریکٹر ٹرالیاں اور ٹرک غفلت اور لاپرواہی سے چلانے والے 6ملزمان  محمد وسیم ، محمدنواز ، محمد یونس ،   شاہد ، منیر اور خضر کو گرفتارکرلیا۔ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ریڑھیاں لگا کر سڑک پر ٹریفک روانی کو متاثر کرنے کے الزام میں 6افراد محمد قلندر،حفیظ الرحمان ، شمس الرحمن ، شاہد ،عاند، غلام شبیر کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین