• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں دوسرے روز بھی وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات جاری نہ ہوسکے

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں دوسرے روز بھی وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہوسکی ،بتایا گیا ہے کہیونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات جاری نہ ہونے سے انتظامی مسائل کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری کی مدت میں توسیع کی سمری ارسال کی گئی تھی جس کا جواب تاحال نہیں آسکاجبکہ لاہور میں نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے ہونیوالے انٹرویو اختتام پذیر ہوگے جس کے بعد آج سے سرچ کمیٹی کی تجاویز پر نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔
تازہ ترین