• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ روم میں طالب علم کو جوابی کاپی حل کرنے پر نگراں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھا نہ شاہ شمس نے ریکارڈ روم میں بیٹھ کر طالب علم کی جوابی کاپی حل کرنے پر نگراں کو گرفتارکرلیا ،مختیار احمد سنٹرل سپرنٹنڈ نٹ کے مطابق امتحانی مرکز گورنمنٹ کالج کامرس کالج قاسم پور میں نگراں فہدخالد ریکارڈ روم میں بیٹھ کر طالبعلم علی بخت علی کی جوابی کاپی پر سوالات حل کررہاتھا جس پر اسے موقع سے گرفتارکرلیا گیا جبکہ بخت علی موقع سے فرارہوگیا ،دریں اثنا تھا نہ نیوملتان نےاصل امیدوار کی جگہ امتحان میں پرچہ دینے ولےشاہ رخ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین