• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کرنے کے حوالے سے ویجیلنس کمیٹیوں کے قیام کے سلسلے میں بلوچستان بار کونسل نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی بلوچستان بار کونسل کے ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاءاللہ لانگو، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی، ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان منیر احمد خان کاکڑ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو معلومات اور تفصیلات جمع کرکے پاکستان بار کونسل کو بھجوائیگی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی اور تشویش کا اظہار کہا گیا کہ پاکستان میں جوڈیشری کا نظام ابتر ہوتا جارہا ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام وکلاء عوام، سول سوسائٹی سےکہا گیا ہے کہ شکایات کیلئے براہ راست پاکستان بار کونسل یا صوبائی بار کونسلز سے رجوع کریں۔  
تازہ ترین