• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15لیبر تنظیموں کامتوقع احتجاجی تحریک سے لاتعلقی کااعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی )گور نر ہاؤس لاہور میں آل پاکستان لیبر کنونشن میں لیبر تنظیموں نے اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف اپنی لوٹی دولت بچانا ہے انکا ملکی اور عوامی مفادات سے کوئی تعلق نہیں ذاتی مفادات اور کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا ۔ گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت ہونیوالے آل پاکستان لیبر کنونشن میں صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نیازی،آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے سیکرٹری رانا عبد السمیع،پیپلزفیڈریشن کے صفدر سندھو،متحدہ لیبر فیڈریشن کے سربراہ محمد حنیف رامے،بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس،پنجاب لیبر فیڈریشن کے صدر عبد الغفور ور ک،پی ایچ اے یونین کے سیکرٹری جنرل ممتاز خان سمیت15مزدور یونین کے عہدیداران اور کارکنان شر یک ہوئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب کے دوران لیبر تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاج تحر یک کا حصہ نہیں بنیں گے اپوزیشن نے آج تک پار لیمنٹ کے اندر یا باہر مزدوروں کے حقوق کی بات نہیں کی انکو سب سے اپنی کر پشن بچانے اور اپنے لوگوں کی پر وڈکیشن آرڈر جاری کر نے کی فکر ہے بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس نے کہا کہ آج تمام مزدور تنظیموں نے اپنا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں دے دیا ہے ۔
تازہ ترین