• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے منصوبو ں میں جاپان سرمایہ کاری کرسکتاہے،جاپانی سفیر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میں جاپان کے سفیر کنی نوری متسوڈا نے کہاہے پاک چین اکنامک کوریڈوردونوں ملکوں کا باہمی منصوبہ ہے لیکن جاپانی کمپنیاں اس سے جڑے ذیلی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔وہ لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ وہ میڈیاکے سفارتکاروں سے قریبی تعلقات کو قوموں کے درمیان رابطے بڑھانے کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں او ر ہانگ کانگ میں تعیناتی کے دوران انھیں وہاں کے پریس کلب کی رکنیت دی گی تھی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے جاپانی سفیر کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیااوربعدازاں انھیں سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ۔جاپانی سفیر نے مزید کہاکہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار اداکیاہے جاپان اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا
تازہ ترین