لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نئےوائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہیں انتظامی مسائل کاسامنا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرمنصور سرورنے کہا کہ پاکستان کی سب سے قدیم انجینئرنگ یونیورسٹی کا بطوروائس چانسلر انتخاب میرے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کواستعمال کرتے ہوئے یو ای ٹی میں تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔