• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان اور گھریلو ملازم کی خودکشی، منشیات کے عادی کی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 4افرادجان کی بازی ہارگئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں 21سالہ نوجوان نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122کے مطابق ڈھوک کھبہ عمرسٹریٹ پوسٹ والی گلی میں شاہ زیب نے خودکوکمرے میں بندکرکے اپنے آپ کوفائرمارلیاجس سے اس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ قائداعظم یونیورسٹی کی کالونی میں رہائش پذیرپروفیسرکے گھریلو ملازم محمدوقاص ولدمہدی خان عمر26سال گلے میں پھنداڈال کر چھت والے پنکھے کے ساتھ لٹک کرخودکشی کرلی۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ کرنل امان اللہ روڈ پرسی ایس ڈی پٹرول پمپ کے قریب پل کے نیچے سے ایک نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت بعدازاں ہوگئی پولیس کے مطابق متوفی کانام غچہ گل سکنہ افغانستان معلوم ہواجونشے کاعادی تھاپولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔تھانہ گوجرخان کےنواحی علاقہ گلیانہ میں زمین کے تنازع میں سابق کونسلرنے فائرنگ کرکے خالہ زادبھائی اوربھتیجے کوشدید زخمی کردیا،32سالہ بھتیجاماجدعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجب کہ اس کے والدغضنفرکوہسپتال داخل کرادیاگیا۔
تازہ ترین