• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 4 گاڑیوں، رکشے اور 5 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ،ایک رکشے ،5موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کوسیکٹرجی نائن ٹوکے رہائشی اعجازاحمدنے بتایاکہ نامعلوم ملزم گھرسے نقدی اورطلائی زیورات کل مالیتی 7لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکوبشرٰی تسلیم نے بتایاکہ اتواربازارایچ ایٹ میں خریداری کے دوران اسکاپرس چوری ہوگیا،جس میں 8ہزار روپے اورکارڈزوغیرہ تھے۔تھانہ کورال کواسلام نورنے بتایاکہ کھنہ میں بینک سے رقم نکلوائی، نوسرباز دھوکہ دہی سے 9ہزارروپے لے گیا۔تھانہ کینٹ کو محمد ثاقب عدیل نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل،اور21ہزار پانچ سوروپے دیگر کارڈزچھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد رفیق نے بتایا کہ چوران کے گھرکے تالے توڑکر بیٹی کے جہیز کا سامان سلائی،کڑھائی مشین ، واشنگ مشین ،الیکٹرک و سینٹری سامان، کپڑوں سے بھرا اٹیچی کیس وغیرہ لے گئے۔ تھانہ صدربیرونی کو سعید یعقوب نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی پرویز موٹر سائیکل نمبر پی آئی پی-8867 پر سوار ہو کر اپنے گاوں بجنیال جا رہے تھے ٹھلیاں گاؤں سے آگے ویران جگہ پر 2لڑکے اسلحہ کی نوک پرموبائل ، 50ہزارروپے ، کارخانے کی چابیاں اور موٹر سائیکل چھین کرفرار ہو گئے ۔ انہوں نے ہم پر تشدد بھی کیا۔
تازہ ترین